290

کالاش ویلیز میں جدید طرز کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی، ڈی سی نے اعلامیہ جاری کردیا

چترال(چ،پ)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کا ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا کی درخواست پر کیلاش ویلی کی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تینوں کالاش ویلیز میں دفعہ 144 کے تحت نئی عمارتیں تعمیر کرنے پر پابندی پابندی عائد کر دی ہے۔ منفرد طرز تعمیر کالاش ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے جو کہ ثقافتی ورثہ ہے۔ اسوقت تینوں وادیوں میں جدید طرز کے مکانات تعمیر کئے جارہیں جوکہ کالاش کے قدیم ثقافت اور طرز تعمیر سے مماثلت نہیں رکھتے۔ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کے جاری کردہ سرکاری نوٹفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکار کی اجازت کے بغیر ماڈرن طرز کے بلڈنگ تعمیر نہیں کئے جاسکتے تاہم سرکاری اے ڈی پی کی اسکیموں اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے اسکیوں کی بحالی کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹرآرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کی طرف سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کالاش ویلیز تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں، محکمہ آثار قدیمہ ثقافتی ورثو ں کو تاریخی شان و شوکت کے ساتھ بحال رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ اس کے ذریعے سیاحوں کو ترغیب دیا جاسکتے اورصوبے میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو۔ محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق ادارے کی منظوری کے بغیر غیر منقولہ نوادرات کے جائے وقوع میں یا اس کے 200 فٹ کے فاصلے پر بھی کسی قسم کی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں