299

پرائیوٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا بیس فیصد حکومت معاونت کریگی، پچاس فیصد پرائیوٹ سکول برداشت کریں اور تیس فیصد والدین ادا کریں۔ حفیظ الرحمن

گلگت/ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 15جولائی کے بعد سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے محکمہ صحت کی نئی ایڈوائزی کی روشنی میں فیصلہ کیا جائیگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بغیر امتحانات کے پاس کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت اپنی سفارشات فیڈرل بورڈ کو بھجوائی گی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام شعبے متاثرہوئے ہیں۔ پرائیوٹ سکولوں کو وفاقی حکومت کی جان سے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی، تیس ہزار سے کم ماہانہ آ مدن والے خاندانوں کے بچوں کی فیسوں میں معاونت پرائیوٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا بیس فیصد حکومت معاونت کریگی، پچاس فیصد پرائیوٹ سکول برداشت کریں اور تیس فیصد والدین ادا کریں۔ ان تینوں سفارشات پرحکومت غور کررہی ہے۔ وفاقی حکومت کو کرونا وائرس کے آپریشنل اخراجات کیلئے 2 ارب کا ڈیمانڈ بھجوایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 2 ارب کے رقم ملنے کے بعد زیر غور سفارشات کی روشنی میں پرائیوٹ سکولوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعلیم کی جانب سے دیے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کو گھر کا کام اور سلیبس گھروں میں فراہم کیا جاچکا ہے۔ جو انتہائی مثبت اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ سیپ اساتذہ کی مستقلی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر آئندہ چند دنوں میں حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں