Site icon Daily Chitral

ارندو روڈ…وزیر اعلیٰ .وزیر سی اینڈ ڈبلیو، مشیر وزیر اعلیٰ وزیر زادہ اور پی ٹی ائی رہنما سرتاج احمد خان شکریہ

چترال( نمائندہ )حاجی سلطان رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال نے اپنے اور تمام عوام ارندو کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر سی اینڈ ڈبلیو، مشیر وزیر اعلیٰ وزیر زادہ اور پی ٹی ائی رہنما سرتاج احمد خان اور دیگر ساتھیوں کی دل اوتاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ارندو روڈ کو خیبر پختونخوا رورل روڈز ڈیویلپمنٹ پروگرام میں رکھ کر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاؤن سے بنانے کا تہیہ کیا ہے اور حال ہی میں کنسلٹنٹ کی ایک ٹیم ارندو روڈ کے معائینے کیلئے روانہ کر کے ہم پہ احسان کیا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری حکومت پسماندہ او ر محروم علاقو ں کو اوپر لانے میں بہت مخلص ہے۔ اُنہوں نے مذکورہ روڈ کے متعلق کچھ معلومات اوراُن کے فوائد کے بارے بتائے ہوئے کہا کہ 1۔ ارندو روڈ پر چار، پانچ سال قبل یو اے ای کی تعاؤن سے اربوں روپے خرچ کر کے پہاڑوں کی کٹائی، ریٹرننگ وال و توسیع وغیرہ پر 70 سے 80 فیصد کا کام ہو چکا ہے۔ ا س وجہ سے یہ روڈ کسی اور روڈ سے جلد اور بہت کم لاگت میں مکمل ہوگا۔ 2۔ یہ روڈ ارندو خاص کے مقام پر افغانستان کے مین شاہراہ سے جاملتا ہے۔ 3۔ ارندو خاص کے مقام پر بین الاقوامی سہولیات سے اراستہ کسٹم کلئیرنس پوائنٹ(جو کہ پہلے ہی سے منظور شدہ ہے) کیلئے یہ روڈ بین الا قوامی تجارت کیلئے راہ ہموار کر کے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا اور ملک کیلئے بہت بڑا ریوینیو اور روزگار جنریٹ کرے گا۔ 4۔ علاقے میں موجود ٹورازم پوائنٹ اور معدانیات کیلئے بھی یہ روڈ ایک نعمت ثابت ہوگا۔ 5۔ افغانستان سے تجارت کا تورخم کے مقام پر سکیننگ اور کسٹم کلئیرنس کی وجہ سے آئے روز رش بڑتا جار ہا ہے ملاکنڈ ڈویژن کی تجارت تورخم سے ارندو ڈائیورڈ ہو کرلواری ٹنل سے ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ارندو سے افغان شہر جلال آبا د کے مسافت کم و بیش 5 گھنٹے ہے۔ 6۔ یو اے ای کی تعاؤن سے بننے والے میرکھنی ارندو نا مکمل روڈ 28 کلومیٹر ہے لہذا ارندو روڈ کو 20 کلومیٹر سے بڑھا کر 28 کلومیٹر کر کے روڈ کو مکمل کیا جائے۔ آخر میں اُنہوں نے ایک بار پھر سب تعاؤن کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معاون خصوصی ایم پی اے وزیر زادہ اور سرتاج احمد سے اپیل ہے کہ اس روڈ پر جلد از جلد کام شروع کرنے اور تکمیل تک پہنچانے میں مزید اپنا تعاؤ ن اور جدو جہد شامل کریں۔

Exit mobile version