261

نادرا بونی کو لوگوں کو بے جا رش سے روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت.. محمد عرفان الدین

بونی(ذاکر محمد زخمی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکھو اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج کے ہمراہ نادرا آفس بونی کا دورہ کیا۔ جہاں شناختی کارڈ کے حصول اور احساس پروگرام کے لئے اہل مرد و خواتین اپنے ایکسپائر شدہ شناختی کارڈز کے تجدید کی عرض سے کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ خواتین کے پردے اور دوسرے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے موقع پر احکامات صادر کرتے ہوئے 20 عدد کرسیوں کا بندوبست کروایا اور تحصیل موڑکہو/تورکہواور سب تحصیل مستوج/یارخون اور بروغل ویلی کے لئے نادرا موبائل ٹیم کی فراہمی کے لئے ڈائریکٹر جنرل نادرا کو لیٹر بھی ایشو کر دیا۔ مذید برآں انچارج نادرا بونی کو لوگوں کو بے جا رش سے روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے حوالے سے سختی سے ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں