462

اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی میں نگہبان فور س کے 160افراد نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بھوک ہڑتال

چترال (نمائندہ  ) اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی میں نگہبان فور س کے 160افراد نے جمعرات کے دن تنخواہوں کی گزشتہ ایک سال سے عدم ادائیگی کے خلاف اپنی بھوک ہڑتال اس وقت تین دن کے لئے موخر کردیا جب ایڈیشنل ڈی سی عرفان نے ان کو حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرادی۔ان کا کہنا تھاکہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انہیں شجرکاری اور پھر ان کی دیکھ بال کی ڈیوٹی پر لگادیا گیا تھا لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان کو ماہوار تنخواہ جات کی ادائیگی نہیں ہوئی اور وہ گرانی ومہنگائی کے ساتھ کرونا کے وباء کے ان دنوں میں معاشی مسائل کا سامنا کررہے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پیر کے دن تک تنخواہ ادا نہیں ہوئے تو وہ بچوں کو بھی ساتھ لے کر بونی چوک میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں