459

زاربہارخان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وچیئرمین وزیر زادہ سے ملاقات،یوسی یارخون کودرپیش مسائل سے آگاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف یوسی یارخون کے بنیادی رکن وسماجی کارکن زاربہارخان نے گذشتہ روزچترال میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وچیئرمین ڈیڈک وزیر زادہ سے ملاقات کی اورکہاکہ یوسی یارخون چترال کاسب سے دورافتادہ اورپسماندہ علاقہ ہے یہاں کے مکین دوسرے علاقوں کے نسبت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔انہوں نے عوام کودرپیش بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وچیئرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے اس موقع پریوسی یارخون کے مکینوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں