276

کرونا وائرس سے ملکی بحران میں اضافہ ہوا ہے عوام  کو حکومتی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہ۔آسیہ جہانگیر

پشاور(چیف اکرام الدین) سابق صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر اور خیبر پختون خواہ پشاور کی معروف بزنس وومن آسیہ جہانگیر نے کہا کہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ملکی بحران میں اضافہ ہوا ہے جو ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی روزگار سے وابسطہ ہے اگر روزگار اس طرح بند ہوں تو ملک آگے نہیں جا سکتی جو ملک و قوم کیلئے باعث خطرہ لاحق ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں روزگار بند ہے جو کاروباری طبقے کیلئے باعث نقصان ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ روزگار سے وابسطہ افراد کو بھی چاہیے کہ کرونا وائرس جیسے جان لیوا بیماری سے بچاؤ تدابیر اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے سابق صوبائی وزیر اور خیبر پختون خواہ پشاور کی معروف بزنس وومن محترمہ آسیہ جہانگیر نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ کاروباری لوگوں سے اپیل ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی تدابیر پر عمل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ مل سکے کرونا وائرس ایک ایسا بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن صرف تدابیر پر عمل کرنا سب سے اہم علاج ہے جن کے ذریعے اپ سب کرونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں