311

انتظامیہ اپر چترال بازار میں قیمتوں کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے عرض روزانہ کے بنیاد پر بلا ناغہ بازار میں چیکینگ

بونی(ذاکرذخمی سے) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال مکرم خان، بونی اور ملحقہ علاقے کی بازاروں کا دورہ کیے اورکرونا وائریس کے پیش نظر دوکانداروں کے لیے واضع کردہ طریقہِ کا کی جانچ پڑتال کی۔ اور طریقہ کار پر پورا نہ اترنے والے دوکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ ائیندہ حفاظتی اصولوں کی پاسداری نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ اور ساتھ بازار کے نرخ نامے بھی چیک کیے گئے اس موقع پر تحصیلدار رب نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔یاد رہے کہ انتظامیہ اپر چترال بازار میں قیمتوں کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے عرض روزانہ کے بنیاد پر بلا ناغہ بازار میں چیکینگ کرتے رہتے ہیں۔تا کہ کوئی دوکاندار لاک ڈاون،اور رمضان کے مہینے میں کسی ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں