321

خیبرپختونخوا میں کوروناوبا کی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر سرکاری تعطیلات میں مزید 15دن کی توسیع کرتے ہوئے 31مئی تک بڑھادی

پشاور۔ خیبرپختونخواحکومت سے صوبے میں کوروناوبا کی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر سرکاری تعطیلات میں مزید 15دن کی توسیع کرتے ہوئے 31مئی تک بڑھادی ہیں تاہم اس کا اطلاق ان ضروری خدمات اور محکموں پر نہیں ہوگا جن کی پہلے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے۔اس سلسلے میں جمعہ کے روز صوبائی محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں سرکاری تعطیلات کے حوالے سے 30اپریل کو جاری ہونے والے اعلامیہ کی توثیق کرتے ہوئے صوبے بھر میں سرکاری تعطیلات میں 31مئی تک توسیع کردی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اس فیصلے کو اطلاق ان ضروری سرکاری محکموں پر نہیں ہوگا جس کی نشاندہی پہلے ہی کی جاچکی ہے۔اس سے قبل صوبائی حکومت نے سرکاری تعطیلات میں 14مئی تک توسیع کی تھی تاہم صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اب سرکاری تعطیلات میں مزید 15روز کی توسیع کرتے ہوئے 31مئی تک بڑھادئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں