Site icon Daily Chitral

سیاسی،سماجی اور کاروباری حلقوں نے ڈیٹی کمشنرلوئر چترال اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس سے بلچ روڈ کو تسلی بخش مرمت  کرانے کامطالبہ

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال کے سیاسی،سماجی اور کاروباری حلقوں نے بازار اور بلچ کو ملانے والی سڑک کی مرمت پر کام شروع کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اورساتھ سڑک کی ناقص کی مرمت پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعمیرات اورمتعلقہ ٹھیکہ دار پر نظر رکھی جائے ایک اخباری بیان میں ان حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انجینئر اور ٹھیکہ دار سڑک کے کنارے زیر زمین واٹر سپلائی پائپ،ٹیلیفون لائن اور آپٹک فائبرکے ساتھ برلب سڑک بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ کر چلے جائینگے پھر متعلقہ محکمے دوسالوں تک سڑک کو جگہ جگہ سے کھود کران کی مرمت کرتے رہیں گے دنیا بھر میں یہ دستور ہے کہ سڑک کی مرمت کرتے وقت دوسرے محکموں کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا اور اگر ایسا کرنا بالکل ناگزیز ہوتو اْن محکموں کو بلاکر پہلے ہی نقصان کا ازالہ کیاجاتا ہے اور یہ ٹھیکہ دار کی ذمہ داری ہوتی ہے۔چترال میں لوکل باڈیز اور عوامی نمائندوں کی غیر موجودگی میں ٹھیکہ دار یا متعلقہ محکمہ تعمیرات کے غیرمیعاری کام کی نگرانی کرنے والا کوئی نہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ چترال ٹاسک فورس اورمتعلقہ ایجنسیوں کا کام ہے ٹاون کے اندر ایک اہم سڑک کی مرمت کے کام کی موثر نگرانی کریں۔سیاسی،سماجی اور کاروباری حلقوں نے لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر نوید احمداور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر سے بلچ روڈ کی تسلی بخش مرمت پرخصوصی توجہ دینے کامطالبہ کیاہے۔

Exit mobile version