299

چترالیوں کے لئے قرنطائن کی پالیسی ختم.چترال آنے والے اب قرنطینہ سنٹر کے بجائے 14دن کے لئے اپنے گھروں میں رہنا پڑے گا

چترال(نمائندہ    )ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترالیوں کے لئے قرنطائن کی پالیسی ختم کردی گئی ہے چترال آنے والے اب قرنطینہ سنٹر کے بجائے 14دن کے لئے اپنے گھروں میں رہنا پڑے گا۔،اطلاعات کے مطابق جو بھی شخص چترال آنا چاہتا ہے اسے 14دن گھر میں ضرور گزارنا ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق قرنطائین سسٹم ختم نہیں گیا بلکہ دیگر اضلاع سے چترال آنے والوں کو ہوم قرنطائین کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام چترال میں قرنطینہ سنٹروں میں رہائش کے لئے جگہ کم پڑنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ درین اثناچترال سے باہر رہنے والوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی گئی اس اقدام کو سراہتے ہوئے قرنطینہ سنٹر کے بجائے گھروں میں ہوم قرنطائین پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔جبکہ غیرمقامی افراد کے لئے حتمی فیصلہ کل تک کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں