چترال ( نمائندہ ) ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمان اور ڈی سی لویر چترال نوید احمد کے درمیاں گزشتہ ایک ماہ سے جاری چپقلش اتوار کے روز اس وقت ختم ہو گئی جب کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود اور جے یو آئی کی مقاث قیادت کے درمیان مذاکرات منعقد ہوئے۔ اجلاس کے بعد ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں مولانا ہدایت الرحمان نے کہاکہ ڈی سی کے خلاف جو الفاظ استعمال کیا تھا،انہیں واپس لینے کے ساتھ ان سے معذرت خواہ بھی ہیں۔ڈی سی نویدِ احمد نے کہا کہ وہ عوامی نمائندوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اگر ان کی طرف سے ایم پی اے کی دلآزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔ کمشنر ریاض خان محسود نے کہاکہ ڈی سی اور ایم پی اے کے درمیاں غلط فہمی کی بنیاد پر پیدا شدہ چپقلش حل ہوگئی ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ ایم پی اے کے ساتھ بہترین تعلق کار قائم ہوگا اور وہ دونوں مل علاقے کے دیرینہ مسائل حل کریں گے اور کرونا وائرس کی درپیش