285

ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعود کے ہدایات پرجمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے لئے 20 نکات پر مشتمل ایس،او، پیز

بونی (ذاکر محمد زخمی سے)منسٹری آف انٹرییرگورنمنٹ آف پاکستان اور ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعود کے ہدایات کی روشنی میں جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے لئے 20 نکات پر مشتمل کورونا وائرس کے حوالے سے ایس،او، پیز (قواعد و ضوابط) کوعملی جامہ پہنانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منگل کے روز زیر صدارت مکرم خان افریدی اے،سی، آفس بونی میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں ایس،ایچ،او تھانہ بونی ، تحصیل خطیب اور خطیب جامعہ مسجد بونی نے شرکت کیں۔ شرکاء نے مزکورہ بالا قواعد و ضوابط کو لاگو کرنے سےمتعلق اپنے بھر پورتعاون کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ممبر پر بیٹھ کر لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں