363

ایون کالاش ویلیز روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو ترقی ملے گی/معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخواوزیر زادہ

چترال ( محکم الدین ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا و چیر مین ڈیڈک لوئر چترال وزیر زادہ نے ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں پیش رفت پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ سیاحتی نقطہ نگاہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے اس کی فیڈرلائزیشن تاحال اس بنیاد پر نہیں کی جا سکی ۔ کہ اُن کے اسسمنٹ کے مطابق اس روڈ پرسال بھر مطلوبہ تعداد کے مطابق ٹریفک نہیں ہوگی ۔ جس کی وجہ سے اس کی آمدنی اتنی نہیں ہو گی ۔ کہ روڈ کومستقل بنیادوں پر مرمت اور بحال رکھنا ممکن ہو سکے ۔ اس لئے ڈیپازٹ ورک کے تحت اس کی تعمیر کی جا سکے گی ۔ جس کیلئے فنڈ وفاقی حکومت فراہم کرے گی ۔ ایمپلمنٹ این ایچ اے کرے گا ۔ اور تعمیر کے بعد صوبائی حکومت کے حوالے کرے گا ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ ایون کالاش ویلیز روڈ کیلئے این او سی جاری ہو چکا ہے ۔ صوبائی کیبنٹ کی طرف سے دوبارہ اس روڈ کی ڈی فیڈریلائزیشن کے بعد این او سی کے تحت یہ صوبائی حکومت کی تحویل میں آجائے گا ۔ جس کے بعد سڑک کیلئے زمین کی خریداری اور کنٹریکٹر کو ایوارڈ کرنے کا مرحلہ آجائے گا ۔ معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو ترقی ملے گی ۔ اور مقامی لوگ اس سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھائیں گے ۔ جس سے علاقے کے معاشی حالات میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس قسم کے منصوبوں پر عملی کام میں بہت زیادہ قواعدو ضوابط عمل کرنا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے ۔ تاہم یہ خوشی کا مقام ہے ۔ کہ کالاش ویلیز روڈ اب تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ اور یہ ایون اور ملحقہ وادیوں کے لوگوں کیلئے بہت بڑی کوش خبری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں