316

اخبار فروش حکومتی امداد اور ریلیف فنڈ سے ابھی تک محروم کیوں۔اکرام الدین

یورپ(انٹرنیشل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے کہا کہ اخبار فروش حکومتی ریلیف پیکیجز سے ابھی تک محرومی کا شکار کیوں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کے موقع پر اخبار فروشوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ بروقت مسائل سے باخبر رکھنے کیلئے انہوں نے عوام اور افسران تک اخبار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا دوسری طرف لاک ڈاون کی وجہ سے اخبار فروشوں کے روزگار بند ہونے کی وجہ سے اخبار فروشوں کی ذہنی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے جو اخبار فروشوں کے ساتھ کسی ظلم سے کام نہیں وزیر اعظم نے متاثرہ اور غریبوں کیلئے احساس فنڈز کا اعلان کیا لیکن دوسری طرف اخبار فروش احساس اور ریلیف فنڈ سے ابھی تک محرومی کا شکار ہے کیا اخبار فروش اور اخبار فروشوں کی یونین میں کوئی غریب احساس فنڈز اور ریلیف فنڈ کا حقداد نہیں وزیر اعظم احساس فنڈز سے اخبار فروشوں کو فنڈز مہیا کریں تا کہ اخبار فروشوں کو درپیش مسائل و مشکلات بھی حل ہو سکے بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، وزیر اطلاعات اجمل وزیر سے مطالبہ ہے کہ اخبار فروشوں کیلئے ریلیف فنڈ مختص کریں اور جتنے اخبار فروش ریلیف پیکیجز سے محرومی کا شکار ہے ان مستحق افراد کو ریلیف فنڈ فراہم کرے تا کہ اخبار فروشوں کو اپنا بنیادی حق میسر ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں