208

چترال پولیس نے پچھلے ایک ہفتے کی منشیات کے خلاف جاری مہم کی رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وسیم ریاض خان( PSP) کی خصوصی ہدایت پر جاری مہم کے دوران چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گرا تنگ کر دیا ۔ پچھلے ایک ہفتے کے کاروائی کے دوران 12.286 کلو گرام چرس ،245 گرام افیون ، 10 گرام ہیروئن جبکے 17 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے کل 27 ملزمان کو گرفتار کیا ۔
ڈی پی او چترال نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات کے خلاف جاری اس مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔مذید کہا کہ چترال کے اندر منشیات فروشی کو جڑ سے ختم کریں گے ۔ہمارا عزم منشیات سے پاک چترال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں