317

اپرچترال میں ایک اورشخص میں کروناپازیٹیورپورٹ موصول

چترال(نامہ نگار)اپرچترال میں گذشتہ روزایک اورشخص میں کروناپازیٹیورپورٹ موصول ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق بہادرعلی سکنہ کھوت کی کروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔جس کے ساتھ اپرچترال میں کرونامریضوں کی تعداد چودہ ہوگئی ۔جبکہ ان میں سے آٹھ افرادصحت یاب ہوکرآئسولیشن وارڈسے ڈسچارچ ہوگئے ہیں۔اسی طرح لوئرچترال میں کرونامثبت کیسسزکی کل تعدادبیالیس ہے جن میں33افرادصحت یاب ہوکرفارغ ہوگئے ہیں۔صرف نوپازیٹیوکیسسزکے حامل مریض آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں