404

گورنر میر غضنفر علیخان اور رانی عتقیہ غضنفر کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سے ملاقات، فروٹ پروسیسنگ کی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ملاقات ۔ گلگت بلتستان میں صنعت کے شعبے کے حوالے سے گفتگو ۔وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ایگرو فروٹ پروسسنگ کی سہولت مہیا کریگی ۔ٍٍ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صنعت اور پیداوار کے شعبے میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان کے لوگ صنعت کے شعبے اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کے ذریعے خود کفیل ہوسکیں ۔وفاقی وزیر نے گورنر کی درخواست پر کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار گلگت بلتستان میں ایگروفروٹ پروسسنگ کی سہلوت مہیا کریگی ۔ گلگت بلتستان میں ہنر مندی کے فروغ کے لیئے وفاقی حکومت کے ذریعے ایک ہنر ایک نگر کی سرگرمیاں شروع کی جائینگی تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے باشندوں کو پیداوار کے حوالے سے ہنر سکھا یا جائے ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کی درخواست پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سستے داموں ا شیا ء خوردونوش کی فراہمی کے لیئے ہر دو کلو میٹر بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے فرینچائز دئیے جائینگے اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے درخواست کرینگے کہ SMEDAکے بورڑ آف ڈائریکٹرز ، پاکستان جیمز اینڈ جیولری اور پاکستان سٹونز ڈپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح پر نمائندگی دی جائے گی تاکہ گلگت بلتستان میں پائے جانے والی معدنیات اور جیمز کو قومی و بین الاقوامی سطح پر فروغ مل سکے۔گلگت بلتستان میں کو اس شعبے کے ذریعے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں