319

چترال بونی میں ٹریفک چیکنگ کےدوران ناکہ بندی زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے وصول شدہ رقم مسافروں کو واپس کر دیے گئے۔

ڈاکٹر کاظم نیاز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور شاہ سعودڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کی عرض سے آج مورخہ یکم جون 2020 کو محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نےمعظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، سراج الدین ایس،ایچ،او تھانہ بونی، ٹریفک اور لیویز اہلکاروں کے ساتھ ملکر ٹریفک چیکنگ کی۔ دوران ناکہ بندی زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے وصول شدہ رقم مسافروں کو واپس کر دیے گئے۔ ٹرانسپورٹرزحضرات کو آیندہ کے لئے کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے سے متعلق سختی سے ہدایت کی گئی۔ مذید برآں تمام ٹرانسپورٹرز حضرات و مسافروں کو دوران سفر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے سخت احکامات صادر کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں