266

اپر چترال .. بے غیر ماسک پہنے ہوئے دکانداروں، میڈیکل سٹور والوں، عام پبلک، ورکشاپ والوں اور بلخصوص اڈا والوں کے خلاف ایک بھر پور مہم

بونی(ذاکرمحمد زخمی سے) نو ماسک نو سروس۔  ;.  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا, کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں بے غیر ماسک پہنے ہوئے دکانداروں، میڈیکل سٹور والوں، عام پبلک،  ورکشاپ  والوں  اور بلخصوص اڈا والوں کے خلاف ایک بھر پور مہم چلائی گئی۔ محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج ،معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ٹی،ایم،او مستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی نے بھر پور مہم چلائی اور موقع پر متعدد دکانداروں اور میڈیکل سٹور والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے لگائے گئے۔ مذید برآں تمام ٹرانسپورٹرز حضرات،دکانداروں، اڈا والوں، میڈیکل سٹور مالکان اور جملہ عوام کو ہدایت کی گئی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں ورنہ سخت سے سخت تر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں پر واضح کیا کہ حکومت کے ھدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے اورانہوں نے مزید کہا کہ جو بھی احکامات حکومت نے جاری کئے ہیں وہ سب عوام الناس کے بہبود اور انکے اچھے صحت کے ضامن ہیں لہذا ان ہر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں