256

اے اے سی مستوج کا پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پٹرول پمپوں کا دورہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوااورڈپٹی کمشنراپرچترال کی ہدایت پرمحمد ریاض خان اے سی مستوج و معظم خان اے اے سی مستوج نے پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مندرجہ ذیل پٹرول پمپوں کا دورہ کیا اوراوگرا کی مطلع شدہ قیمتوں کے مطابق تمام پٹرول پمپ۔ معائنے کے دوران تیل کی قیمتوں میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی اضافے سے متعلق کوئی خلاف ورزی نہیں ملی۔ 1. سپر فلنگ اسٹیشن جنالکوچ کے ٹوفلنگ اسٹشن کوراغ. 3شیرنی خیل فلنگ اسٹیشن چارون۔ پٹرول پمپوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اورکسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے ۔ تمام پٹرول پمپوں پر بھاری مقدار میں پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے۔ انہوں نے اوگرا کے قواعد کے مطابق مختلف ڈسپینسگ مشینوں کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی گج کو بھی چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں