294

سجاد احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ..پی ٹی آئی لیبر ونگ صدر سمیع اللہ

چترال ( نمائندہ ) پی ٹی آئی لیبر ونگ ضلع لویر چترال کے صدر سمیع اللہ نے کہا ہے کہ جمعرات کے دن چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے لیبر ونگ کا کوئی تعلق نہیں ہے جس میں لیبر ونگ کی شرکت نہیں تھی۔ جمعہ کے دن ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدر لیبرونگ وہ ضلعی کابینہ کے بارے میں مرکزی فیصلے اور نوٹیفیکیشن کو درست مانتے ہیں اور اسے نہ ماننے والوں کو پارٹی سے باغی کا درجہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ کسی قسم کی تعلق نہیں رکھتے اور نہ ان کی غیر دستوری کاموں اور اجلاسوں میں شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے سجاد احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ مذکورہ اجلاس میں وہ شریک نہیں ہوئے لیکن اجلاس کے منتظمین نے لیبر ونگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جوکہ سراسر جھوٹ اور غلط بیانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں