249

ضلعی انتظامیہ کا نمازی حضرات کو ماسک کے استعمال کرنے اورسماجی فاصلے اختیارکرنے کے حوالے سے ہدایات..اپرچترال

اپر چترال(ذاکر محمدزخمی)کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جمعہ کے روز محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی کے ہمراہ جامع مسجد بونی میں جمعہ مبارک کی نماز پڑھنے والے نمازی حضرات کو ماسک کا استعمال کرنے اور سماجی فاصلے اختیار کرنے کے حوالے سے ہدایات صادرکئے اور امام مسجد سے ان ہدایات پر من و عن عمل کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اعلانات کروائے۔ نمازیوں نے ان ہدایات پر عمل سے متعلق اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا اور اس مہلک مرض سے اپنے آپ کو بچانے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں