300

جمعیت علماء اسلام اپرچترال کے ضلعی عمومی کے رکن مولانا فدا الرحمن کی بنیادی رکنیت معطل

اپرچترال ( نمائندہ ) جمعیت  علماء اسلام اپرچترال کے امیر نے ضلعی عمومی کے رکن مولانا فدا الرحمن کی بنیادی رکنیت معطل کردی ھے۔ جمعیت علماء اسلام کےسابق ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا فدا الرحمن کی بار بار صوبائی جماعت اور ضلعی جماعت کے فیصلوں کے خلاف ورزی اور دستور جمعیت کو پامال کرنے کی وجہ سے ضلعی امیر نے ان کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے ۔لہذا وہ آئیندہ جمعیت  علمائے اسلام کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں