600

8جون سے 27 جون2020 تک پورے صوبہ خیبر پختونخوا بشمول ضلع چترال۔ * میں *16 روزہ ویکسینیشن کاراوائی* شروع ھو گی۔

8جون سے 27 جون2020 تک پورے صوبہ خیبر پختونخوا بشمول ضلع چترال۔ * میں *16 روزہ ویکسینیشن کاراوائی* شروع ھو گی۔ جس میں *10 مھلک بیماریوں* کےساتھ ساتھ ان سے منسلک اورکئی *پیچیدہ بیماریو ں* کے خلاف انتہائی *کارامد/مفیدحفاظتی ٹیکے اور قطرے* پلائیے جائینگے۔ ویکسینٹرز صاحبان کورونہ سے بچاو کے تمام تر تدابیراور SOPs اپنائینگے.
*ٹیکے لگانے کی عمر کی حد پیدائیش سے لیکر 2سال تک ہے۔* خصوصا” *نومولود* بچے اور وہ بچے جنہیں ابھی تک حفاظتی ٹیکوں کا کورس بلکل *شروع نہیں* کیاہو یاکسی بھی وجہ سے *نامکمل* رہ چکا ہو (خواہ ٹیکہ لگانے کا تاریخ گزر بھی چکا ھو) تو ان کیلیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس اپنے گھر کے قریبی *ٹیکوں کا سنٹر(مرکز صحت)* سے جلد از جلدشروع کریں اور بچےکا *ٹیکوں کا کارڈ* ضرور بنوائیے۔
اس سلسلے میں اپکے محلے/علاقے میں پہلےسے مختص جگہوں پر *ای۔پی۔ائی* کا نمایندہ بھی ائیگااور مسجد/سکول میں باقاعدہ اپنےموجودگی کا اعلان بھی کریگا۔ اپ سے درخواست ہے کہ کسی بھی طریقے سے یہ نادر موقعہ ضایئع نہ کرے اور اپنے بچے اور اپنے محلے کے بچوں کے بہتر صحت، بھترین اور توانا مستقبل کے خاطر یہ *ضروری ٹیکے* ضرور لگوا کر اس کار خاص میں ھمارا ساتھ دے۔ کیونکہ
*اج کا صحت مند بچہ*
*کل کے بہترین مستقبل کا ضامن ہے*
خدا را اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکیں لگوانے میں ھمارے *ای۔پی۔ائی ٹیکنیشن* کے ساتھ دیجیں۔اور اپنادینی،اخلاقی اور اچھے پاکستانی شہری کا فرض نبھائے۔

*تنبیہ:* یہ ویکسینیشن کا مخصوص کاراوائی گھر گھر تک نہیں چلائی جا تی بلکہ اپ کے بچوں کےاچھے اور توانا صحت کے خاطر ھمارا نمایندہ اپکے علاقے، گاوں/محلے میں *ایک مخصوص غیرمتنازعہ جگہ* پر بیٹھ کر ٹیکے لگایئنگے تاکہ اپکو ان مخصوص دنوں میں دور مرکز صحت نہ جانا پڑے۔ اس کے ساتھ ساتھ ویکسینٹر صاحبان کورونہ بیماری کی روک تھام کے حوالے سے بھی عوام کو اگاہی دینگے.
شکریہ.
ڈاکٹر فیاض علی رومی ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈسٹرکٹ چترال ۔

کسی بھی راہنمائی کیلئے اپ
اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
شجاألحق ۔ڈی پی سی ار فوکل پرسن ڈسٹرکٹ چترال ۔
جمالدین ڈی ایسوی چترال
03444558510
03469321298

محمکہ صحت چترال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں