292

دیر اپر سے تعلق رکھنے والے کورونا سے متاثر چارمریضوں کو دیر اپر روانہ کیا گیا

اپر چترال(ذاکر محمدزخمی) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پرمعظم خان اے۔ اے۔سی مستوج نے جہانزیب خان ایس۔ڈی۔پی۔ او مستوج کے ہمراہ ایمرجنسی رسپانس سنٹر کوویڈ۔19 بونی کا دورہ کیا اور دیر اپر چترال سے تعلق رکھنے والے کارونا وائرس متاثرچار مریضوں کو ریسکیو 1122 کے حوالے کرکے اپنے اپنے علاقوں کے لئے روانہ کیا گیا۔ ایس او پیز کے مطابق رروانگی کے وقت ڈاکٹر سردار نواز اور اے کے ایچ ایس، پی اپر چترال کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ مریضوں کو مناسب پروٹوکول کے ساتھ دیر اپر منتقل کیا گیا جیسا کہ کورونا مریضوں کے لئے ایس۔ او۔پیز میں درج ہے۔ مریضوں میں گل خان الدین،زرشداللہ،علی رحمن اورحضرت حسین شامل ہےکورانا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات کی روشنی میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ہیڈ کوارٹر بونی اور ان کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ہفتے اور اتوار کے روز  دوکانوں کے علاوہ دوسرے تمام غیر ضروری کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کے امر کو یقینی بنانا، ماسک کے استعمال کو عام کرنا، اور سماجی فاصلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنا تھا۔ متعدد دکانداروں، راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز حضرات کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے آگاہ کئے گئے۔ دریں اثناء وہ بونی مین اڈا کا بھی دورہ کیا اور  مسافروں سےکرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیں۔  ٹرانسپورٹرز حضرات کو کرایہ نامہ اپنے گاڑی میں آویزاں کرنے اور ان پر عمل کرنے کے حوالے سے انتہائی سخت الفاظ میں احکامات صادر کئے گئےاور ان کو آگاہ گیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کی گاڑی ضبط کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں