272

اپرچترال ڈی سی شاہ سعودکا مختلف بازاروں،عوامی مقامات اور پیٹرول پمپس کا دورہ،زائد المیعاد اشیاء کی چیکنگ،بغیر ماسک تیل نہ دینے کی ہدایات

صوبائی حکومت کی طرف سے لاک ڈا ون سے متعلق جاری کردہ SOPs پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپر چترال کے مختلف بازاروں،پبلک مقامات اور پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ دوران معائنہ انہوں نے زائدالمیعاد اشیاء کے تاریخ چیک کئے اور کاروباری حضرات کو غیر معیاری اشیاء کے لین دین سے باز رہنے سے متعلق انتباہ کیا۔بعدازاں وہ سبزی منڈی گیا اور سبزی فروشوں کو ہمیشہ تازہ سبزی اور پھل بھیجنے کی تاکید کی۔ مذید برآں وہ K2 فلینگ اسٹیشن کوراغ گیا اور پیٹرول پمپ Owner کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو جاری رکھنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ اور No Mask No Entry کے حوالے بے غیر ماسک کے تیل لینے والوں کو تیل نہ دینے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں