263

تین دن کے اندر گولین گول واٹر سپلائی پر کام شروع نہ ہووا توہ مذکورہ علاقہ کے صارفین پانی چیو پل پر احتجاجی دھرنا دیں گے

چترال( نمائندہ )سابق صدر وی سی ناظمین فورم ضلع لوئر چترال سجاد احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال ٹاون میں خصوصاََ یوسی دنین میں پینے کے پانی کا بحران سنگین رُخ اختیار کر گیا ہے،عوام بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں لیکن انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گولین گول واٹر سپلائی سکیم پچھلے سال جولائی میں سیلاب بردہواتھا اور ابھی تک اس پر کام شروع نہیں ہوا، دو مہینے پہلے اس کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے لیکن ابھی تک اس پر کام شروع نہ ہو سکا،اُنہوں نے کہا کہ عوام ٹاون خصوصاً یو سی دنین کے عوام اب مزید اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گیااُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تین دن کے اندر گولین گول واٹر سپلائی پر کام شروع نہ ہووا توہ مذکورہ علاقہ کے صارفین پانی چیو پل پر احتجاجی دھرنا دیں گے، جس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ اور محکمہ پپلک ہیلتھ پرہو گی۔سجاداحمد نے کہا کہ عوام دھرنے کے لئے تیار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں