261

چترال میں دفعہ 144کا نفاذ.چترال ٹریفک پولیس کی ماسک کے بغیر گاڑی چلانے اور عوام سے اضافی کرایہ وصول کرنے پر 225 افراد کو چا لان

چترال (نمائندہ )چترال میں منگل9جون سے دفعہ 144کا نفاذ ہو چکا ہے اوراس حوالے سے چترال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چترال کے مختلف علاقوں کے 22 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ چترال ٹریفک پولیس کی ماسک کے بغیر گاڑی چلانے اور عوام سے اضافی کرایہ وصول کرنے پر 225 افراد کو چا لان کیا گیا۔ ڈی پی او چترال نے عوام کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میں منگل9جون سے دفعہ 144 لگا ہے۔ لہذا عوام ماسک کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں۔ خلاف ورزی پر گرفتار ی عمل میں لائی جائی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں