561

آغاخان ہیلتھ سروس چترال حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہاہے جس کیلئے یہ ادارہ خراج تحسین کے مستحق ہے/ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کیلئے حتی المقدور انتظامات کئے جارہے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظرعوام بھی انتظامیہ کی طرف سے طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنانے میں اپناکرداراداکریں۔عوام کے تعاون سے ہی کروناوائرس پرکنٹرول ممکن ہے۔چترال میں کروناوائرس سے بچاؤاورمتاثرہ افرادکے علاج اورگھرگھرآگاہی پہنچانے میں آغاخان ہیلتھ سروس چترال حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہاہے جس کیلئے یہ ادارہ خراج تحسین کے مستحق ہے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر لوئرچترال نویداحمدنے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ میں 20بستروں پرمشتمل ایمرجنسی رسپانس سنٹرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس چترال میں کام کرنے کا ایک وسیع ریکارڈ اورتجربہ رکھتی ہے اور یہ حکومت کا ایک قابل اعتمادساتھی ہے۔ ایمرجنسی ریسپانس سینٹر فار کووڈ19- کے مریضوں ایسے مشکل حالات میں اہم خدمات فراہم کررہاہے جوکہ اس کی خدمات کی تصدیق ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال کے اندورنی راستوں پر بغیر ماسک کے افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ضلع کے حدود میں بغیر ماسک داخلے پر بھی پابندی لگادی جائے گی اور ضلع بھر میں یوسی اوروی سی سطح پرمہم شروع کی جائے گی کہ گھرگھر ماسک پہنے اورگھروں میں ماسک بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔
اس موقع پرآغا خان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاب کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہ ایچ ایس پی چترال کرونا وائرس سے بچاؤ اور متاثرہ افرادکوادویات سمیت دیگرتمام سہولیات مفت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی طرف سے اسے بیماری کو سنجیدہ نہ لینے بالخصوص دیہی علاقوں میں غمی و شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے غیر ضروری گھروں سے نکلنا اور میل جول ختم نہ کرنے کی صورت میں کرونا وائرس کے نتائج خطرنا ک ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی ریسپانس سینٹر فار کوڈ19- پیشنٹس میں کام کرنے والے عملے کے افراد کو ادویات اور پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ (PPE) سمیت تمام لازمی آلات اوراشیاء فراہم کر دی گئی ہیں۔ سینٹر کے عملے میں 7 ڈاکٹر اور 10 نرسیں اور12سپورٹنگ اسٹاف سمیت 29 ہیلتھ کیئر افراد شامل ہیں جو سینٹر میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس اس ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی جس کے لئے سازوسامان بیرون ملک سے درآمد کرنے کا کام جاری ہے اور یہ لیبارٹری کسی بھی وقت چترال میں کام شروع کرے گا۔جس سے اس ریجن کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ کروناوائرس کے خلاف جدوجہد میں وباء سے متاثر ہونے والے لوگوں کی دیکھ بھال میں اپنا کردار اداکررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ جدید سہولت، ہمارے انسانی وسائل کے ساتھ مل کر، اس مصیبت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گی۔انہوں نے کہاکہ یہ وباء فی الحقیقت ایک بحران ہے جس کا ہم سب مل کر سامنا کر رہے ہیں اور اس سے نمٹنے کے لیے ہم حکومتی کوششوں میں ان کا ساتھ دینے کے لیے اس موقع کاخیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں کہاکہ اس نئی سہولت میں مرد  اور خواتین مریضوں کے لیے الگ الگ رہائش گاہیں موجود ہیں۔ سینٹر میں کروناوائرس کی معمولی اور شدید علامتوں والے تمام مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔اس موقع پرڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹرنثارنے اے کے ایچ ایس پی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ صحت کے زیرنگرانی وی سی لیول پرکرونا ٹسٹنگ سروس کا آغاز کرنے کااعلان کیا۔اس موقع پرپریذیڈنٹ نامدارریجنل کونسل لوئرچترال ڈاکٹرریاض ،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی آرایچ سی گرم چشمہ ممتازماہرتعلیم (ر)ای ڈی او صمدگل،منیجربیسک ہیلتھ سینٹرزنصرت جہاں،اکٹرمعراج الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان صحت کے شعبے میں معیاری خدمات فراہم کر نے کے لئے ایساماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔ جس میں مریض کے ساتھ خلوص اور انتہائی توجہ کا ماحول ہو جس میں ایک مریض اس وقت انتہائی توجہ اور محبت کے جذبات کا محتاج ہوتا ہے۔صحت کے حوالے سے چترال میں آغاخان ہیلتھ سروس کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال شہزاد،تحصیل خطیب گرم چشمہ مولانارحمت حسین،ای پی آئی کوآڈینٹرڈاکٹرفیاص رومی،آرپی ایم اے کے آرایس پی انجینئرسردارایوب،اسسٹنٹ منیجر کلینیکل پروگرام قدرالنساء،نورالہدا، انوربیگ،سیدحسین علی شاہ،اکبرشاہ،علاء الدین،گل حسین،لوکل کونسل گرم چشمہ اورپرابیک کے پریذیڈنٹ،ممبرریجنل کونسل یاسمین پناہ اوردیگرموجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں