276

90دنوں کے لئے دریائے چترال میں تیرنے اور تیرنے کی مشق کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے ضابطہ فوجداری 1898کے دفعہ 144کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے لئے حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے 90دنوں کے لئے دریائے چترال میں تیرنے اور تیرنے کی مشق کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال کے دفترسے بدھ کے روز جاری شدہ حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ دریا میں طغیانی کی وجہ سے دریا میں تیرنا انسانی جانوں کی ضیاع کا باعث بن رہا ہے ، اس لئے اس پر پابندی عائد کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستا ن کے دفعہ 188کے تحت کاروائی کی جائے گی جوکہ قید اور جرمانے پرمنتج ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں