369

چترال میں گزشتہ ایک دن کے دوران مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) گزشتہ ایک دن کے دوران مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق ہوگئے جن میں ایک قتل کا واقعہ بھی شامل ہے جوکہ افغان سرحد پر واقع گاﺅں ارندو میں پیش آیا۔ چترال پولیس کے مطابق ارندو کے گاﺅں گوڑگال میں ملزم حسین خان نے گاﺅں ہی کے عاقب خان پر آتشین اسلحہ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جس پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ وقوعہ کے وقت مقتول ہل چلارہا تھا جس کا بیل بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا جسے موقع پر ذبح کیا گیا۔ ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا ہے۔ دوسرے واقعے میںچترال دروش روڈ پر واقع گاﺅں خیر آباد کے مقام پر موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصاد م کے نتیجے میں زخمی ہونے والا انور خان ولد محراب خان عمر (34سال ) ساکنہ کیسو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں