270

پی ٹی آئی لوئر چترال میں کوئی اختلافات نہیں،پارٹی ضلعی قیادت میں متحدہے، ۔پی ٹی آئی رہنماؤں

چترال(نمائندہ ) پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کاتعارفی اجلاس پی ٹی آئی چترال کے بانی اور سرپرست اعلی عبداللطیف کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی چترال لوئر کے صدر سجاداحمد خان۔ صدر لیبر ونگ سمیع اللہ، جنرل سیکرٹری جمیل اللہ، جائنٹ سیکرٹری مالاکنڈ ریجن شفیق الرحمان شریک ہوئے۔ اجلاس سے عبدالطیف، سجاداحمد، سمیع اللہ، آمین الحسن اور جمیل اللہ نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی غریب عوام کی پارٹی ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کاتحفظ ہمارا مشن ہے۔ہماری بدقسمتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے اس ملک کو جس انداز میں لوٹا اس سے ہماری معیشت بری طرح متاتر ہوئی ہے جس کا اثر براہ راست غریب عوام پر پڑا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں انشاء اللہ اس کے ثمرات بہت جلدعوام تک پہنچیں گے۔ مقررین نے کہاکہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں حقیقت میں کچھ نہیں پارٹی ضلعی قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک منظم اور نظریاتی پارٹی ہے ہمارے اکابرین کا فیصلہ ہمارے لئے حرف آخر ہے۔

Image may contain: 7 people, people standing and beard

Image may contain: 4 people, people sitting and beard

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں