521

غلط پارکینگ پر چالان،سبزی فروش سوزوکی ڈرائیوروں کا روڈ بلاک ..مختلف دفعات کے تحت پرچہ درج

چترال(نمائندہ ) سوزوکی وین میں سبزی اور فروٹ فروخت کرنے والوں نے چوری اور سینہ زوری کے مصداق اس وقت اتالیق پل پر نصف درجن گاڑیاں احتجاجی طور کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا جب ان میں سے ایک گاڑی کو ٹریفک پولیس نے چیو پل میں غلط پارکنگ پر چالان کردیا۔ ٹریفک رک جانے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک انچارج فضل کریم موقع پر پہنچ گئے جہاں احتجاجی ڈرائیوروں نے گاڑیاں ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے دھمکیاں دینا شروع کر دیا۔ پولیس کی مزید نفری طلب کرکے انہیں چترال تھانے پہنچا دیئے گئے جہاں ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پرچہ درج کیا گیا۔ عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں