303

کرونا وائرس وبا نے دنیا بھر کی انسانیت کو خطرے میں دھکیل دیا۔کنول حیات

یورپ(چیف اکرام الدین)سیاسی و سماجی خاتون سوشل ورکر کنول حیات نے کہا کہ کرونا وائرس وبا نے دنیا بھر کی انسانیت کو خطرے میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے عوام کو چاہیے کہ بازار اور دیگر رش والی جگوں سے اجتناب کریں کرونا وائرس سے بچاؤ حکومتی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عوام روزگار سے متاثر جبکہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہے حکومت اور فلاحی ادارے اس سخت حالات میں عوام سے بھرپور تعاون کریں کیونکہ عوام کا تحفظ اور خدمت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کرونا وائرس اور لاک ڈاون نے ملکی عوام کو ذہنی بیماریوں میں مبتلا کر دیا کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے جو ملک و قوم کیلئے خطرہ بن سکتا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ مر گئے ہیں جو انسانیت کیلئے افسوس ناک ہے سیاسی و سماجی خاتون سوشل ورکر محترمہ کنول حیات نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور اللہ تعالی کرونا وائرس سے مرنے والوں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں