261

اپر چترال مقرر شدہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد

اپرچترال /ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر ہفتہ 13جون کو مکرم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو /تورکہو نے معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج کےہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں کے لئے جانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف زبردست کارروائی کیں۔ زائد کرایہ وصول کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد قانون شکن عناصرکے کے خلاف زبردست کارروائی عمل میں لاکر ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ مذید برآں اُنہوں نے جملہ عوام کوہدایت کی کہ اس قسم کے قانون شکن عناصرکی نشاندہی کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں