چترال (نمائندہ ) گزشتہ سال 7جولائی کو گولین وادی میں برفانی جھیل کے پھٹ جان کے نتیجے میں سیلاب (گلوف) سے متاثرہ چترال شہراور مضافات کے لئے گولین گول واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کا کام شروع کرنے کی تقریب اتوار کے روز چترال بونی روڈ پر واقع ماشیلیک کے مقام پر ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گولین گول میں گزشتہ سال کی ڈیزاسٹر میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والی نقصان کا تخمینہ 40کروڑ 60لاکھ روپے لگایا گیا تھا جس میں گولین گول واٹر سپلائی اسکیم بھی شامل تھی اور یہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا چترال کے عوام کے ساتھ محبت ہے کہ انہوں نے نان اے ڈی پی فنڈ سے یہ خطیر رقم مہیا مہیا کردی۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو اور