452

پی ٹی آئی اپر چترال ،تحصیل مستوج کے لئے نیا کابینہ تشکیل،سردارحکیم صدر،سید حبیب اللہ شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

اپرچترال(  نمائندہ  )پا کستان تحریک انصاف اپر چترال کا ایک اہم میٹنگ پا کستان تحریک انصاف کے ضلعی دفتر بو نی میں منعقد ہو ا جس میں پی ٹی آئی اپر چترال کے کا بینہ کے ارا کین نے شر کت کی۔ میٹنگ کا مقصد تحصیل مستوج کے لئے نیا کا بینہ تشکیل دینا تھا اجلاس کی صدارت پا کستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر رحمت غازی نے کی۔اجلا س میں نئے کا بینہ کے صدر اور دیگر اراکین کے نا م پیش کئے گئے 11میں سے 8اراکین نے نئے کا بینہ کے نا موں پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد صدر پی ٹی آئی اپر چترال نے نئے کا بینہ کی نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا۔ نو ٹیفیکیشن کے مطا بق سر دار حکیم صدر، صاحب نور خا ن سینئر نائب صدر، زار بہار خان نائب صدر،مبارک شاہ نائب صدر، سید حبیب اللہ شاہ جنرل سیکرٹری، خلیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محبوب علی شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، نور خان فنا نس سیکرٹری، سید جلال ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ممتاز ممبر شپ سیکرٹری، فرید احمد انفار میشن سکرٹری اور حمید اللہ ڈپٹی انفار میشن سکرٹری پا کستان تحریک انصاف تحصیل مستوج منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں