335

محمد طلحہ محمود فانڈیشن کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن پیکچ تقسم

رومبور (فتح اللہ کلاش سے) سینیٹر محمد طلحہ محمود کا فلاحی تنظیم، محمد طلحہ محمود فانڈیشن کی جانب سے وادی کالاش رومبور کے 100 مستحق گھرانوں میں راشن پیکچ تقسم کیا گیا ۔راشن پیکچ میں 5 کلو گھی 20 کلو آٹا 10 کلو دال 10 کلو چاول شامل، اس موقع پر ایم پی اے وزیر زادہ ، سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن امیر جمیعت العلماء اسلام ، جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن و دیگر جمعیت العلماء اسلام کے عہدیداران موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ انعام میمن نے کہا کہ ہم سینکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں رومبور کے بعد وادی کالاش بمبوریت اور بریر میں بھی راشن تقسیم کرینگے ہم انسانیت کی بلا تفریق خدمت کا عزم رکھتے ہیں انشاء اللہ ہم وادی کالاش کے تینوں وادیوں کے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کرینگے۔ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہم سب پریشان ہیں ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے علاقے کی طرف سے جمیعت علماء اسلام کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مستحق گھرانوں کے لیے راشن لے کر آئے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں اپنے مہمانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وادی کالاش کی خوبصورتی ہمارے آپس کے بھائی چارہ ہے ہم مسلم بھائیوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے پر تھانہ رومبور کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں