432

عمران خان نے عوام دشمن’ بجٹ پیش کیا، سرکاری ملازموں کی رہی سہی سکت بھی ختم کردی، سعدیہ دانش

گلگت( پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام دشمن بجٹ پیش کیا جس میں غریب عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ یہ کوئی عوامی بجٹ نہیں ہے  بلکہ عوام دشمن بجٹ ہے اس پر عملدرآمد کے بعد ملک میں مہنگائی کا جن اور بے قابو ہو جاے گا عمران نیازی نے جس نئے پاکستان کا خواب  دکھایا تھا آج اس کی بھیانک تعبیر  آج عوام دیکھ رہہی ہے جن مشکلات میں عوام گھری ہوئی ہے اس میں کھانے پینے کی اشیاء پر سبسڈی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاتے لیکن ملک اور عوام  کو اور زیادہ معاشی طور پر بہت زیادہ مشکلات کا شکار کر کے اس ملک کا وزیراعظم چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ افراط زر عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہے ایسے حالات میں تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی ضرورت ہے جبکہ وفاق نے ان ملازمین کی روزمرہ زندگی کے معاملات چلانے کی سکت بھی ختم کر دی۔ عوام جس طرح سےکورونا وائرس کی وباء سے ایک طرف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف سے  حکومت انہیں غربت اور افلاس کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اس عوام دشمن بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت اور صوبوں کو مختص کئے جانے والے بجٹ میں کٹوتی کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ انہیں عوام کی صحت تعلیم معاشی ترقی اور صوبائی خودمختاری سے کوئی غرض نہیں ہے صوبوں کے تمام بڑے منصوبوں کو بجٹ سے نکالنا بھی صوبائی تعمیر و ترقی پر خودکش حملہ ہے۔

 وفاقی حکومت  کے پیش کئے گئے یہ دو بجٹ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے اپنے مستقبل کی راہ کا تعین کرنے کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ۔ اس سے گلگت بلتستان کی عوام کو یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ  تحریک انصاف ایک غیر جمہوری اور عوام دشمن جماعت ہے جس کا راستہ گلگت بلتستان کی باشعور عوام آنے والے الیکشنز میں اپنے ووٹ کے ذریعے روکے گی۔ جو جماعت وفاق میں برسراقتدار آنے کے بعد عوام کو مشکلات مہنگائی، بےروزگاری اور بےگھر کرنے اور ہمیشہ اپنے کرپٹ ترین ساتھیوں کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی وہ گلگت بلتستان کے عوام کو کیا دے سکتی ہے۔ اس خطے کے لئے نہ تو ان کا کوئی ویژن ہے نہ ہی کوئی ایسی موثر پالیسی جس کی یہاں کی عوام میں پذیرائی مل سکے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس عوام دشمن بجٹ کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں