423

موجود حالات میں لوئر چترال کے کسی بھی تنظیم سازی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ ورکرز ایسے کسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں ۔ اسرار صبور

چترال / تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اسرارالدین صبور نے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کی ضلعی کابینہ کی دو تہائی اکثریت کابینہ سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں اور موجودہ کابینہ صرف تین افراد پر مشتمل ہے جس کی قانونی حیثیت تقریبا معزول تصور ہوتی ہے اور ایسے میں تحصیل یا یوسی لیول پہ تنظیم سازی کرنا حماقت ہوگی کیونکہ نامکمل کابینہ کے فیصلے بھی قانونی اعتبار سے نامکمل ہیں اور جب تک ضلعی کابینہ مکمل طور پر تشکیل نہیں پاتی تب تک کوئی بھی تنظیم سازی سیاسی مذاق تصور ہو گی اور اسے کوئی بھی سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔ لہذا میں اپنی طرف سے تحریک انصاف لوئر چترال کے کارکنوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ ایسے کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس کا انجام شرمندگی اور رسوائی ہو۔ لہذا جب تک ضلعی کابینہ کی تشکیل مکمل نہیں ہوتی تب تک کوئی بھی تنظیم سازی قانونی تصور نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں