514

یارخون کے مرکزی مقام بانگ میں ملک کے طول وعرض میں زیر تعلیم طلباو طالبات نے علاقے میں انٹرنیٹ کنکشن کی خراب صورت حال اور ان لائن کلاسوں سے محرومی کے خلاف احتجاجی جلوس

چترال (عبدالناصر لال سے) یارخون کے مرکزی مقام بانگ میں ملک کے طول وعرض میں زیر تعلیم مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سینکڑوں طلباو طالبات نے علاقے میں انٹرنیٹ کنکشن کی خراب صورت حال اور ان لائن کلاسوں سے محرومی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور جلسہ منعقدکیاجس سے اسٹوڈنٹس لیڈرز نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ علاقے میں ٹیلی نار کمپنی کی 2Gسروس کو اپ گریڈکرکے3Gکرنے کامطالبہ کیا۔ اسٹوڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے خالدمحمود،شیرکمال،کلیم احمد،احمدفراز،شاکرہ بی بی  اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کی خطرے کے پیش اس سال مارچ کے مہینے سے سینکڑوں اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اپنے گھروں میں مقیم ہیں اور اب مختلف اداروں میں ان لائن کلاسیں شروع کی گئیں ہیں لیکن اس علاقے میں ٹیلی نار کی 2G سروس کی وجہ سے وہ ان کلاسوں میں شامل نہیں ہوسکتے جس کے نتیجے میں ان کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ پید اہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں