207

انتظامیہ کے آفیسران کاSOPsپرعملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپرچترال کے مختلف علاقوں میں بھرپورکاروائی

اپرچترال(  محمد ذاکر زخمی سے)ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا مستوج اوراس کے ملحقہ بازاروں اور پبلک مقامات کا اچانک دورہ۔ دورے کا مقصد کورونا وائرس کے مریضوں کے تعداد میں روز بروز اضافہ ہونا اور اس سے بچاؤ کے سلسلے میں عوام کی طرف سے ہونے والی کوتاہیوں اورلاپرواہیوں سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ دوران معائنہ انہوں نے متعدد دکانداروں کو بے غیر ماسک پہنے کاروباری لین دین میں ملوث پایا اور ان کو سختی سے ہدایت کی کہ ائندہ کے لئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان کو ہدایات کی کہ ماسک، سنیٹائزر اور گلوز کا استعمال ہر لحاظ سے یقینی بنانا ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آئندہ خلاف ورزی برتنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اشیاء خوردنوش کے نرخنامے کے ساتھ ساتھ زائدالمیعاد اشیاء بھی چیک کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں