291

اپر چترال،انتظامیہ کے آفیسران کا SOPs کی عملدرآمد کے سلسلے میں مختلف بازاروں کا دوروں کا سلسلہ جاری

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے ہدایات پر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو نے اپر چترال کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جنرل سٹورز، سبزی فروش، پولٹری فارمز اور بیکریز کے دکانوں میں نرخنامے چیک کئے اور اشیاء خوردنوش کے معیار بھی زیر نظر لایا گیا۔متعدد پولٹری فروشوں کو مقررہ وزن سے کم مرغی بھیجنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور ان کو ہدایت کی گئی کہ اگر کسی کو دوبارہ مذکورہ جرم میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لایا جاکر ان کا دکان سیل کرکے قانون شکن عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔ انہوں نے ماسک اور دوسرے ضروری لوازمات کے استعمال پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں