325

چترال،خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار بتلا نے والا ملزم چترال پولیس کے ہاتھوں گرفتار

چترال /تفصیلات کے مطابق علاقہ شیاقو ٹیک سے تعلق رکھنے والا شجر علی ولد میر اکبر سکنہ ا وچشٹ چترال پولیس کے ہاتھوں گرفتارہوا۔چترال پولیس کے مطابق مذکورہ شخص خود کو خفیہ ادارے کا اہلکار بتلاکر سادہ لوح لوگوں سے پیسے بٹورتااورخفیہ ادارے میں بھرتی کا جانسا دیتا تھا،جسکو جمعرات18جون کو چترال پولیس نے پکڑ کر زیر دفعہ 417،419،420 اور 170 PPC کے تحت FIR کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد فیلڈر گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم مذکورہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں