چترال (محکم الدین)چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوِسی ایشن چترال نیا ز اے نیازی ایڈوکیٹ کے اعزاز میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب چترال کے معروف ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں فیڈریشن آف چیمبر اینڈ انڈسڑیز پاکستان کے رکن سرتاج احمد خان،بزنس کمیونٹی کے عبد الناصر، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ، سیکرٹری جنرل سی سی سی آئی احسان اللہ، ممتاز تاجردین محمد، ایکٹی وسٹ زاہد زین اور سوشل ورکر محب اللہ موجود تھے۔ اس موقع پر چیمبر کی طر ف سے نو منتخب صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور ساجد اللہ ایڈوکیٹ کو ہار پہنائے گئے اور مبارکباد دی گئی۔ فیڈریشن آف چیمبرپاکستان کے ایگزیکٹیو رکن سرتاج احمد خان نے خطاب