224

پیڈو کے زیر نگرانی 4.2 میگاواٹ زیر تعمیر بجلی گھر میں کام کا جائزہ

محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ ذوالفقار احمد تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، مکرم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکھو, جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر نے پیڈو کے زیر نگرانی 4.2 میگاواٹ زیر تعمیر بجلی گھر میں کام کا جائزہ لینے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کے سلسلے میں ریشن پاور ہاوس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران متعلقہ اے،ار،ای بھی ہمراہ تھے۔ متعلقہ اے،ار،ای نے انتظامیہ کے آفیسران کو جاری کام کا معیار، کام کے آغاز اور احتیتام سے متعلق تفصیل سے بریفینگ دی۔ اے،ار،ای پیڈو نے بتایا کہ کام کا آغاز مورخہ 18/8/2019 کو شروع ہوا تھا اور 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور انشاء اللہ دسمبر 2020 تک بجلی گھر میں کام مکمل ہوگا۔ مذید بتایا کہ جرمنی سے ٹربائین، جنریٹر اور فلائی وہیل پہنچ چکے ہیں اور ان کی انسٹالیشن کے لئے جلد جرمنی سے ٹیکنیکل ایکسپرٹ آئیں گے اور مشنریز کی انسٹالیشن کرکے واپس چلے جائیں گے۔ انتظامیہ کے آفیسران نے کام کو تسلی بخش پایا اور کام کی رفتار مذیدتیز کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ اے،ار،ای پیڈو نے انتظامی آفیسران کا زیر تعمیر بجلی گھر کا وزٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ جتنی جلد ممکن ہوسکے پاؤر ہاؤس میں کام کے رفتار کو تیز کیا جائے گا اور مقررہ تاریخ تک ہر لحاظ سے تیار کرکے بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل شروع کی جائے گی۔ بعد ازاں آفیسران نے ٹنل، ڈیم اور زیر تعمیر پاؤر ہاؤس کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں