323

ریشن میں بجلی گھر میں مزدوری کرتے ہوئے تین مزدور گھریلو سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر زخمی

چترال کے مقام ریشن میں بجلی گھر میں مزدوری کرتے ہوئے تین مزدور پریشر ککر پر کھانا تیار کرنے کے دوران گھریلو سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ مقامی رضا کاروں نے متاثرہ افراد کی فوری مدد کی۔ ور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ بعد آزان ریسکیو ٹیم ریشن بجلی گھر پہنچ کرجھلس کر زخمی ہونے والے تینوں کمزدوروں و فرسٹ ایڈ دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کردیا، جھلس کر زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے شاہ نواز عمر 47سال کا تعلق سرگودھا، ناصر اللہ عمر 32سال چارسدہ اور وقار عمر30سال کا تعلق خوشاب سے ہے۔ مذکورہ مزدور گشتہ مہینوں سے سیلاب سے متاثرہ ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کی صفائی کا کام کر رہے تھے۔ کہ سالن تیار کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں