286

تحریک حقوق عوام اپر چترال کےعمائدین چترال کابونی روڈ کی صفائی کا کام شروع کروانے پر ڈی۔سی اپر چترال اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ

اپرچترال/تحریک حقوقعوام اپر چترال کے عمائدین چترال بونی روڈ کی صفائی کا کام شروع کروانے پر ڈی۔سی اپر چترال اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تحریک کے نمائندوں نے کل روڈ پر کام کا جائزہ لیا۔ اورکام کی رفتاراورصفائی کے معیارکو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے ڈی۔سی اپر چترال اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سے درخواست کہ کہ متعلقہ ٹھیکدار کو صحیح مشینری کے ساتھ کام تیز کرنے کی ہدایت کریں اورکام کے معیارکی نگرانی کا بندوبست کروائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پچھلے دنوں فائبر آپٹکس کی لائنیں اپرچترال کے تمام علاقوں میں بچھائی جا چکی ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام سڑکوں کا کباڑا کیا گیا تھا۔ 4,5 مہینے سے لائنیں تورکہو، موڑکھو اورمستوج کے دور دراز علاقوں تک پہنچائی جاچکی ہیں لیکن اسے تاحال فنکشنل نہیں کیا گیا اوراپر چترال کے عوام اس سے استفادہ نہیں کرسکے ہیں۔ اُنہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فائبر آپٹکس کی لائنوں کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ کورونا وبا کی تعطیلات کے دوران طالب علم آن لائن کلاسوں کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹیلی نار موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے اپر چترال کے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ 10 مرتبہ کوشش کرنے کے باوجود بھی کال نہیں ملتی اورکہیں قسمت سے کال مل بھی جائے تو آواز کا مسئلہ رہتا ہے۔ان کے خلاف شکایت کریں تو ایف۔آئی۔آر کٹوا کر ہراساں کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے اس سلسلے میں بھی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سے درخواست کی کہ سروس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مذکورہ موبائل سروس کے اعلیٰ حکام مطلع کرکے اس مسئلے عوام کونجات دلائی جائی اورعوام کو بے جا تنگ کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے۔ ااُنہوں نے کہا کہ گر سروس صحیح طور پر بحال نہ کی گئی تو پورے اپر چترال میں متفقہ طور پر ٹیلی نار سروس کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور مشتعل عوام ان کے ٹاورز تک اکھاڑنے سے دریغ نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں