444

پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو انتہائی نچلی سطح پر منظم، متحد اور متحرک کرنے کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے/نائب صدرتحصیل مستوج زازبہارخان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے نئے عہدیداران کے چناؤ میں پی ٹی آئی کے بانی رکن ممتازسماجی کارکن اخونزادہ زاربہارخان کو تحصیل مستوج اپر چترال کا نائب صدر منتخب کیاگیا۔ اخونزادہ زاربہارخان کامنتخب ہوناانکی قائدانہ صلاحتیوں کاانتخاب ہے۔ اخونزادہ زاربہارخان ایک انتہائی ایماندار اور پڑھے لکھے سیاسی ورکر ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں یوسی یارخوں میں پارٹی کومنظم بنایا اورنکی محنت اورلگن کی وجہ سے پارٹی مضبوط ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے ڈیلی چترال آن لائن نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کا مقصد عوامی خدمت ہے اور یہ خدمت منظم جماعت کے طور پر ہی ہوسکتی ہے۔ پارٹی کو نچلی سطح پر منظم کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی منظم سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں نچلی سطح تک پھیل چکی ہیں، تنظیم حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گی، تنظیمی عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے کارکنوں کو منظم اور متحرک بنائیں گے، عوامی مسائل کے حل کے لئے پارٹی کے عہدیداران بھرپور کردار اد اکریں، تحریک انصاف کی حکومت تمام تر چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے اورعوامی خدمت کے لئے ایک شفاف نظام بناتے ہوئے کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو انتہائی نچلی سطح پر منظم، متحد اور متحرک کرنے کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے ہر گوشے میں نوجوان بیدار ہوچکے ہیں، ملک میں حقیقی تبدیلی اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں یہ یوتھ لیڈر شپ ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں اورموجودہ حکومت نوجوانوں کے لیے تعلیم،صحت اور کھیل کے شعبوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں